جدہ .... کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے 2017ءکےلئے خوارزمی بین الاقوامی مقابلہ جیتنے والوں کا شاندار استقبال کیا۔مقابلہ جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا تھا۔ مقابلہ جیتنے والوں کو تحائف اور گلدستے پیش کئے گئے۔ انہیں ہوائی جہاز سے براہ راست وی آئی پی لاﺅنج لایا گیا جہاں ایئرپورٹ کے اعلیٰ حکام ، ماہرین تعلیم و تربیت، صحافی ، بچوں کے سرپرست اور رشتہ دار انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے موجود تھے۔