اندور۔۔۔۔نیا سال منانے والوں سے بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ اتنے ناراض ہیں کہ ان کا بس چلے تو نیا سال منانے والوں کو چوراہے پر الٹا ٹانگ دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میںغیروں کا بنایا ہوا دن مناتے ہیں ۔ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیلاش نے اپنے خاندان کے واقعات سنائے۔ ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کے جو لوگ مشترکہ طور پر رہتے ہیں ان میں خاندانی روایات پائی جاتی ہیں ۔ایک ساتھ رہنے سے اخوت و بھائی چارگی کا ماحول باقی رہتا ہے۔ انہوںنے نیا سال منانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انگریزی کیلنڈر کے مہینے سبھی کو یاد ہیں مگر ہندوستان میں رائج مہینے اور سال یاد رکھنے کی زحمت نہیں کرتے۔