کولکتہ ۔۔۔۔ کولکتہ پولیس نے 2018ء میں ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی عائد کئے جانے پر بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دلیپ گھوش نے کہا کہ حکومت نے تہوار پر روایتی انداز میں ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ وہ ہمارے تہوار کے موقع پرہتھیاروں کی نمائش پر پابندی سے باز رہے۔واضح ہوکہ گزشتہ سال تہوار کے موقع پر گھوش پرہتھیاروں کی نمائش پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے 2جنوری سے 20دسمبر 2018ء تک مذہبی جلوسوں میں پبلک مقامات پر ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی کی ہدایت جاری کی ہے ۔