نئی دہلی ...پاکستان کے مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے ہندوستانی ہم منصب اجیت دووال سے ملاقا ت کی ہے۔ ہندوستانی اخبارکے مطابق کلبھوشن یادو کی اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ ملاقات کے ایک دن بعد دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں نے بنکاک میں ملاقات کی۔وزارتِ خارجہ اس ملاقات سے آگاہ تھی۔ ذرائع نے بتایا لائن آف کنٹرول اور کشمیر پر بات ہوئی۔