ہرے پتے والی سبزیوں کا کھارا پن کیسے دور کریں ؟
پالک اور ساگ سردیوں کی خاص سبزیاں ہیں جو شہری اور دیہی علاقوں میں ہر جگہ بہت شوق سے کھائی جاتی ہیں . لیکن اگر یہ ذائقے میں کھاری ہوں تو پکنے کے بعد انتہائی بد مزہ ہو جاتی ہیں . پالک اور ساگ کا کھارا پن دور کرنے کے لیے انہیں ایک کھلے منہ کے برتن میں ڈال کر نمک ملا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں . ایک گھنٹے بعد یہ پانی نچوڑ دیں اور صاف پانی سے پالک کو تین سے چار بار دھو لیں . کھارا پن دور ہو جائے گا .