Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ سے سال 2018 کاآغاز، شاندار استقبال

 آکلینڈ ۔۔۔2018 کے استقبال کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے ہوگیا۔ اس موقع پر شاندار آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ دنیا میں سب سے پہلے سال نو کا جشن نیوزی لینڈ کے اسکائی ٹاور سے شروع ہوا جہاں گھڑی میں 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ سال نو کے آغاز پر گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل متعارف کروادیا جس میں رنگ برنگے پرندے اور پینگوئنز سردی میں بے صبری سے نئے سال کا انتظار کرتے نظر آرہے ہیں ۔

شیئر: