Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسقط میں چھراگھونپ کر پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مسقط.... سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک غیرمعمولی حملے میں ایک پولیس اہلکار کو چھراگھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔یہ بات حکام نے بتائی ہے جبکہ ان کے قاتل کو ذہنی مریض بتایا گیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور نے مسقط شاپنگ سنٹر میں پولیس اہلکار کو چھرا گھونپا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاتل کے قبضے سے ایسی دستاویزات ملی ہیں جن سے اس کے ذہنی مریض ہونے کا ثبوت ملا ہے۔عمانی پولیس اہلکار محمد بن سلام الھشامی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک مشکوک شخص شاپنگ سنٹر اور فاسٹ فورڈ ریستوران میں گھوم رہا ہے۔ وہیں اس شخص سے سامنا ہوا۔مشتبہ شخص نے ایک آفیسر کو چاقو مارا جس سے اسے شدید نوعیت کے زخم آئے ،دو دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ،حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔عمان میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے اوراس عرب ملک میں اس طرح کے گھناﺅنے جرائم شاذونادر ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔ سلطنت عمان کی آبادی 45 لاکھ ہے، ان میں 46 فیصد تارکین وطن ہیں۔ 
 

شیئر: