ایران میں سوشل میڈیا پر پابندی عارضی
ریاض:ایران کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے ملک میں بھڑتے ہوئے احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لئے سوشل میڈیا کی بعض ویب سائٹس اور ایس ایم ایس ایپلی کیشن عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایرانی ریڈیو ٹی وی کارپوریشن سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ خدمات کی معطلی کا فیصلہ عبوری ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں نے اتوار کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 4روزہ احتجاجی مظاہروں کے بعد موبائل پر ٹیلیگرام اور انسٹاگرام تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔
ایران مظاہرے، تازہ ترین، یہاں کلک کریں