Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور: گاڑی اہلکاروں پر چڑھ گئی، ایک ہلاک

لاہور .... لاہور میں ایک تیزرفتار گاڑی نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ڈیفنس کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماری۔واقعے میں جاں بحق اہکار مستنصر کی لاش اور زخمی اہلکار قاسم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

شیئر: