کراچی .... شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں لوگوں کے زخمی ہونے کے سب سے زیادہ واقعات ناظم آباد میں پیش آئے۔ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سالِ نو کا جشن منانے کے لئے سی ویو جانے والوں کےلئے سڑکوں سے فوری رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، شہری سالِ نو پر دوسروں کی خوشی کا بھی خیال ضرور رکھیں۔دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں سے مختلف واقعات میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔