ایران: شیعہ مدرسہ نذر آتش، مزید شہر لپیٹ میں
تہران .... ایرانی مظاہرین نے ایک اور شیعہ مدرسے کو آگ لگادی۔ یہ مدرسہ شمال مغربی شہر میں واقع ہے۔ انہوں نے سرکاری عمارتوں کو بھی آگ لگائی۔ یہ بات النا نیوزایجنسی نے بتائی۔ اسکا کہناتھا کہ دورد شہر میں آگ بجھانے والی گاڑی کی ٹکر سے 2افراد ہلاک ہوئے۔ جنوب مغربی شہر ازا اور شمال میں زنجان شہر جبکہ شمال مغرب میں شاین شہر میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔