ریاض..... محکمہ زکوٰة و آمدنی نے واضح کیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی پابندی نہ کرنے والے اداروں کے یہاں 120 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی۔ یکم جنوری کو مذکورہ ٹیکس پر عملدرآمد کے چند گھنٹوں بعد ہی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ اندراج کرائے بغیر ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کیا جارہا تھا ۔ بعض ادارے یکم جنوری سے قبل ہی ٹیکس لینے لگے تھے۔ محکمہ نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ ٹیکس دینے سے پہلے یہ یقین ضرور حاصل کرلیں کہ ٹیکس وصول کرنے والا ادارہ محکمہ زکوٰ ة و آمدنی میں رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔ ایسا کوئی بل قبول نہ کریں جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا تذکرہ نہ ہو۔