حرمین ٹرین 3گھنٹے میں مدینہ سے مکہ پہنچ گئی
ریاض ...حرمین ٹرین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ 3گھنٹے کے اندر پہنچ گئی۔ دسیوں سعودی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں نے تجرباتی سفر پر مسرت اوراطمینان کا اظہار کیا۔ ابھی تک ٹرین کے ٹکٹوں کے نرخ مقرر نہیں کئے گئے ہیں۔ وزیر نقل و حمل و سربراہ سعودی ریلوے بھی ٹرین کے مسافروں میں شامل تھے۔ ٹرین کی رفتار فی گھنٹہ 300کلو میٹر ہوگی۔ اس میں 4ڈبے بزنس کلاس ، 8ڈبے اکنامی کلاس او رایک ڈبہ ریستوران کیلئے ہوگا۔