جدہ ....سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں کے مشہور تجارتی مراکز نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے پیش نظر2017 ءکے اختتام سے چند گھنٹے قبل تجارتی لین دین معطل کردیا۔پانڈا، دانوب وغیرہ تجارتی مراکز کے دروازے صارفین کیلئے رات گیارہ بجے کے بعد بند کردیئے گئے۔ دروازوں کے باہر تجارتی مراکز کے کارندے کھڑے ہوگئے اور وہ باآواز بلند اعلان کررہے تھے کہ تجارتی مرکز بند ہے ۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے مشینیوں میں تبدیلی کے پیش نظرسعودی عرب میں پہلی بار نئے عیسوی سال کے آغاز سے قبل تجارتی مراکز کے دروازے بند ہوئے۔