نئی دہلی- - - - مودی حکومت نے لوک سبھا میں منظوری ملنے کے بعد اب طلاق ثلاثہ بل کو راجیہ سبھا میں پیش کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔ حکومت اس بل کو کل پیش کریگی اور سمجھا جاتا ہے کہ راجیہ سبھا میں اسے منظور کرانے کیلئے وہ اپوزیشن سے اس کی حمایت کی اپیل بھی کریگی۔ دراصل بی جے پی کے پاس راجیہ سبھا میں کسی بل کو منظور کرانے کیلئے اکثریت نہیں ہے۔ مودی حکومت ہوسکتا ہے کہ کانگریس اور دیگر جماعتوں کی حمایت لینے کیلئے بل پر ان کے اعتراضات کو ختم کردے یا پھر ایسا حل نکال لے جس سے اپوزیشن بھی طلاق ثلاثہ کے قانونی مسودے کو منظور کرلے۔ کانگریس کو اعتراض ہے کہ طلاق ثلاثہ کے مرتکب کو ضمانت ملنے کی بل میں گنجائش کیوں نہیں دی گئی۔ مودی حکومت اس معاملہ کو غیر ضمانتی جرم کے بجائے ضمانتی جرم تسلیم کرلے۔