لدھیانہ۔۔۔۔دگری علاقے میں لوٹ مار کی واردات رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔گزشتہ روز ایک ویڈیو گرافر ایک تقریب سے گھر جارہا تھا کہ چندلوک کالونی میں کیمرہ مین اور اس کے معاون کی آنکھوں میں لٹیروں نے مرچیں ڈال دیں اور تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ 2لاکھ روپے سے زائد قیمتی وڈیو کیمرہ ، موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے لٹیروں کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کردی۔