Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابری مسجد انہدام میں شامل بلبیر سنگھ( محمدعامر) ابتک 35مساجد تعمیر کراچکا

لکھنؤ۔۔۔ایودھیا میں 25 سال قبل 6 دسمبر 1992 کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت میں ملوث بلبیر سنگھ قبول اسلام کے بعد محمد عامر بن گیا اور اپنے اس فعل کے کفار ہ کے طورپر انہوں نے 100مساجد تعمیر کرنے کا عزم کیا ہے۔وہ اب تک 35 مساجد تعمیرکراچکے ہیں۔ روہتک یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔تاریخ،سیاسیات اور انگریزی میں ایم اے ہیں۔محمد عامر کا تعلق ہریانہ کے پانی پت کے ایک گاؤں سے رہا ہے اورپھر ان کے خاندان نے ہجرت کرکے شہر کا رُخ کیا ،اب وہ مالیگاؤں میں مقیم ہیں۔ بچپن سے وہ آرایس ایس کی مقامی شاخ سے وابستہ رہے اور پھر شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی۔بال ٹھاکرے نے انہیں متعارف کرایا تھا۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ بابری مسجد پر ہتھوڑا چلانے کے ساتھ ہی ان کے اندربے چینی بڑھ گئی ،لیکن مسلمانوں کے بارے میں دل ودماغ میں بھری نفرت نے مسجد پر مزید وار کرنے پر اکسایا اور اس درمیان طبیعت مزید بگڑی اور دوستوں نے مسجد کی شہادت کے بعد پانی پت منتقل کیا جہاں وہ 2اینٹ بھی ساتھ لے گئےتھے جوکہ ابھی تک شیوسینا کے مقامی دفترمیں رکھی ہوئی ہے۔

شیئر: