Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریلی کانپور یلوے لائن پر سے ٹوٹی پٹری ملی، حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا

     لکھنؤ- - - - - رائے بریلی کانپور ریل لائن پر کل دن10بجے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا جب ریلوے لائن کی پٹری ٹوٹی ہوئی ملی ۔ریلوے محکمہ کی یہ بہت بڑی لاپروائی ہے کہ پٹری ٹوٹنے کی خبر ذمہ داران کو ہوئی ہی نہیں اور اس سے کئی ٹرینیں گزر گئیں۔ ریلوے پٹری پر کام کرنے والے گینگ مین جب ڈیوٹی پر پہنچے تب انھوں نے پٹری ٹوٹی ہوئی دیکھی اور اس کی اطلاع اسٹیشن ماسٹر کو دی ۔اس کے بعد کانپور رائے بریلی روٹ کی سبھی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا۔

شیئر: