Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کملا ملز آتشزدگی کے 2منیجرگرفتار

ممبئی۔۔۔۔ کملا ملز کمپاؤنڈ کے ایک کیفے میں آتشزدگی کے واقعہ میں 15افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ممبئی پولیس کے ترجمان ڈی سی پی دیپک دیوراج نے بتایاکہ کیون باوا اور نیلسن لوپیز کوگرفتار کرلیا گیا جنہیں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔دونوں منیجر کیفے میں آتشزدگی کے فوراً بعد ضروری اقدامات کرنے کے بجائے موقع سے فرار ہوگئے  تھے۔ دونوں پر تعزیرات ہند کے غیر ارادتاً قتل کا معاملہ درج کرکے مقدمہ دائر کیا گیا۔

شیئر: