Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2030تک ہند میں مسلمانوں کی حکومت؟

الور۔۔۔۔۔راجستھان میں الور کے بی جے پی رکن اسمبلی بنواری لال سنگھل نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ مسلم سوسائٹی 2030تک ملک کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لے لے گی۔ سنگھل نے کہا کہ ہندوجوڑے ایک یا 2بچے پیدا کرتے ہیں جبکہ مسلمانوں کے 8تا 12بچے ہوتے ہیں۔اس تیز رفتار آبادی سے آنے والے برسوں میں ہندوؤں کا وجود خطرے میں پڑجائیگا۔ آبادی کے بڑھنے سے زیادہ تر ریاستوں میں وزیر اعلیٰ ، صدر اور وزیر اعظم مسلمان ہونگے۔ ہندوؤں کو جیلوں میں ٹھونس دیا جائیگا اور ہندوؤں کے وسائل پر قبضہ کرلیا جائیگا۔پوسٹ کے سوال پر سنگھل نے کہا کہ یہ میں نے ہی  فیس بک پر لوڈ کیا ہے ۔یہ پوسٹ ایک نجی چینل سے جاری اعدادو شمار کے بعد نتیجہ اخذ کرتے ہوئے میں نے سماج کے لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے فیس بک پر جاری کیا۔

شیئر: