Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کا حق دو، بیٹے جیسا پیار

ہمیر پور۔۔۔۔پربھا شکچھا نکیتن کے زیر اہتمام تقریب میں کالج کے بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کرکے حاضرین کا دل جیت لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر اسمبلی منیشا انوراگی تھے۔ اس موقع پر یوپی کے سابق ایڈیشنل جنرل وجے بہادر سنگھ نے کہا کہ بچے اپنے ہنر کا کھل کا مظاہرہ ثقافتی اور کلچرل پروگراموں کے ذریعے کرتے ہیں تو ان کی قابلیت اور صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ منیشا انوراگی نے کہا کہ ثقافتی پروگراموں سے فنکار نکھرتا ہے اور ملک کا نام روشن کرتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی کا حق دو ، پیار دو ۔کالج کے بچوں نے اسقاط حمل کے رجحان کو معاشرے سے ختم کرنے کے موضوع پر بھی ڈرامے پیش کیا۔

شیئر: