Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3مسلم نوجوانوں پر شرپسندوں کا حملہ

جلگاؤں ۔۔۔جلگاؤں شہر کے ضلع اسپتال میں گزشتہ روز 3مسلم نوجوانوں پر شرپسندوں نے حملہ کردیاجس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھی کالونی علاقے میں رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث نوجوانوں میں مارپیٹ شروع ہوگئی ۔علاقے کے درجنوں شرپسندوں نے مسلم نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس میں سلیمان، افضل اور گڈو بری طرح زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

شیئر: