Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوکوحرام کے قبضے سے 700 یرغمالی فرار

بماکو ۔۔۔ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی طرف سے یرغمالی بنائے گئے 700 سے زائد افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ نائجیریا کے شمال میں ان افراد کو بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے یرغمال بنا رکھا تھا۔ نائجیریا کی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان یرغمالیوں میں سے زیادہ تر کسان اور مچھیرے تھے، جنہیں ان کے پورے کے پورے خاندانوں سمیت بوکو حرام نے غلام بنا لیا تھا۔ فوجی ترجمان نے جھیل چاڈ کے قریب فوج کے آپریشن کی تعریف کی اور بتایا کہ اسی وجہ سے ان یرغمالیوں کو فرار میں مدد ملی۔
 

شیئر: