بالی وڈ فلموں کے مشہور اداکارورون دھون نے شادی کا عندیہ دے دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے ہیں مگر اس بارے میں ان کے والدین کی کیا رائے ہے ، اس کے بارے میں انہیں علم نہیں۔ورون کا کہناہے کہ میراتعلق پنجابی خاندان سے ہے۔ والدین روایتی طریقے سے میری شادی کروانا چاہیں گے۔میںشادی کے تجربے سے گزرنا چاہتا ہوں۔ حال ہی میں ورون دھون نے ممبئی میں اپنا علیحدہ مکان خریدا ہے۔ اطلاعات یہ بھی ہیں ورون اپنی بچپن کی ساتھی ،فیشن ڈیزائنر نتاشا سے جلد شادی کر لیں گے۔ حال ہی میں ورون دھون کی فلم ' جڑواں ٹو' نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔