بالی وڈ انڈسٹری میں فلم ' گولڈ' سے کرئیر کی شروعات کرنےوالی اداکارہ مونی رائے انٹرنیٹ پر تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ مونی رائے کو ان کے لباس کے باعث کافی تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکارہ مونی رائے نے اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ بغیر آستین والا لمبا سا گاﺅن پہنے ہوئے ہیں اس تصویر پر ان کے مداحوں اور فالورز نے ان کے لباس پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں مکمل روایتی ہندوستانی لباس پہننا چاہئے۔ ہندوستانی ٹی وی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنےوالی اداکارہ مونی رائے نئی بالی وڈ فلم ' گولڈ' میں اداکار اکشے کمار کےساتھ پہلی بار سینما اسکرین پر آئیں گی، فلم تیاری کے مراحل میں ہے۔