ہیری سے شادی' میگھن کو فلمی خسارہ
ہالی وڈ فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میگھن مارکل کی برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کی خبروں کے بعد کئی فلموں سے محروم ہونا پڑا ہے۔ میگھن مارکل کو جیمز بانڈ کی اگلی فلم میں مرکزی کردار کیلئے منتخب کیاجانا تھا تاہم ان کی شہزادے سے شادی پر امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ اداکارہ کواس کردارسے محروم ہونا پڑے گا۔آج کل میگھن مارکل کی ساری توجہ اپنی شادی کی تیاریوں پر مرکوز ہے چنانچہ وہ اس کردار سے انصاف نہیں کرپائیں گی۔واضح ہوکہ میگھن مارکل برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کےساتھ جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔