Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” اسکارچڈ ارتھ“ کا پہلا ٹریلر

ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”اسکارچڈ ارتھ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔پیٹر ہووٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم دنیا میں قدرتی آفات کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آنے والی تباہی و بربادی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مبنی ہے جہاں ایک بہادر خاتون ایک گینگ کا بھرپور مقابلہ کرتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں گینا کارانو،جوہن ہینا،اسٹیفنی بینٹ،ریان رابنز،ناتھن مچل،الیشا نیوٹن،لوویا پیٹرسن اور سارہ ٹرویر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم 2018میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: