Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل: جیل میں ہنگامہ آرائی،106 قیدی فرار، 9 ہلاک

سائوپائولو۔۔۔ برازیل کی جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ برازیل کی وسطی ریاست گوئیاز میں اس وقت پیش آیا جب قیدیوں کے ایک گروپ نے آدھی رات کے وقت حریف گروپ کی بیرک پر حملہ کر دیا ۔ ہنگامہ آرائی کے دوران بعض قیدیوں نے جیل کی عمارت کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں106 قیدی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ان میں سے 29 کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ برازیل کی شمالی ریاست ایمیزوناس کی جیل سے بھی ایک روز قبل 10قیدی فرار ہو گئے تھے۔

شیئر: