برازیل: ایتھوپین کھلاڑی نے دوڑ جیت لی
برازیل: سا سِل وسٹر روڈ ریس ایتھوپیا کے رنر داوِت ایڈماسو نے جیت لی۔ برازیلی سڑکیں دنیا بھر کے ایتھلیٹس کا ٹریک بن گئیں، سینکڑوں کی تعداد میں رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس، جھنڈے اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھائے رنرز نے بھرپور شرکت کی۔سبھی پرجوش نظر آئے، مردوں کے مقابلے میں ٹاپ کی تینوں پوزیشنز افریقن رنرز نے حاصل کیں،ایتھوپیا کے داوِت ایڈماسو نے میدان مار لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 44 منٹ15 سیکنڈ میں طے کیا۔ خواتین میں کینیا کی فلومینا چائچ سب سے آگے نکل گئیں۔