اسلام آباد.... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر امداد دینے کا حوالہ دیا لیکن ٹرمپ ہمارے خرچ پر آڈٹ کراکر دنیا کو بتائیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر دینے کا حوالہ دیا لیکن ٹرمپ آڈٹ کراکر دنیا کو بتائیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے۔ٹرمپ چاہیں تو آڈٹ کیلئے کسی بھی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں اورپاکستان کو دی گئی رقم کا ہمارے خرچ پر آڈٹ کرالیں۔