Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے ایران میں مظاہروں پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلالیا

نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے ایران میں ہونے والے مظاہروں پر سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں ، ہم اس پر غیر جانبدار نہیں رہ سکتے۔ایرانی عوام کسی کے کہے بغیر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
مزید پڑھیں:ہنگامے زاہدان تک پھیل گئے، زبردست جھڑپیں
 ان مظاہروں کا کوئی بیرونی محرک نہیں۔ انہوں نے مظاہروں میں امریکہ کے ملو ث ہونے کا ایرانی الزام مسترد کردیا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر میں شخصی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے۔ ایرانی انتظامیہ شہریوں کی آزادی سلب کرنا چاہتی ہے۔ عالمی برادری اس پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ 
ایران مظاہرے، اپ ڈیٹ رہنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: