Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرفتارمظاہرین کو سزائے موت دیں گے،ایرانی عدلیہ

تہران:  گرفتار ہونے والے مظاہرین کو سزائے موت دی جائے گی۔یہ بات تہران میں عدلیہ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ ایرانی انتظامیہ نے شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے اور حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت سے باز رکھنے کے لئے ڈرانا شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:مظاہرین غیرملکیوں کے ایجنٹ ہیں، علی خامنہ ای
 العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے تسنیم خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے شہریوں کے خلاف حرابہ اور فساد فی الارض کا الزام عائد کیا جارہا ہے جس کی ایران میں سزا موت ہے۔ بعض گرفتار شدگان قومی سلامتی اور حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں عدالت میں پیش ہوں گے۔ 
رائے دیں: ایران مظاہرے، کیا نتیجہ نکلے گا؟
 

شیئر: