Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے کمپنی کا 2018 کا روڈ میپ لیک‎

 
ہواوے کمپنی 2018 میں کیا کیا نئی پروڈکٹس پیش کرنے جا رہی ہے یہ سب تفصیلات ہواوے کے لیک ہونے والے روڈ میپ کے ذریعے سامنے آگئی ہیں۔کمپنی سال کی پہلی سہ ماہی میں تین نئے اسمارٹ فونز جن کا کوڈنیم مایا ، سلینا اور آنر 1 ہے لانچ کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہواوے اے 2 بینڈ ، اسمارٹ اسکیل ، فور جی راؤٹر اور 360 کیمرہ بھی متعارف کروایا جائے گا۔دوسری سہ ماہی میں کمپنی پی سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فون متعارف کروائے گی جس میں پی 20 ، پی 20 پلس اور پی 20 لائٹ شامل ہیں۔ اسی سہ ماہی میں ایک اور سمارٹ فون آنر 2 بھی متعارف کروایا جائے گا۔تیسری سہ ماہی میں کمپنی صرف ایک اسمارٹ فون آنر 3 کو پیش کرے گی۔سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی میٹ سیریز کے دو اسمارٹ فون میٹ پرو اور میٹ لائٹ کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
 

شیئر: