ہواوے کمپنی کا نیا اسمارٹ فون انجواۓ 7 ایس لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.65 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، آکٹا کور ہائی سلیکون کرن 659 پروسیسر ، 3/4 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، نیلے ، گولڈ اور روز گولڈ کلر میں متعارف کروایا گیا ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1499 یان جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1699 یان ہے۔ فون کو پری آرڈرز کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی فروخت 22 دسمبر سے شروع ہوگی