Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے الجیرانی کے رشتہ داروں کی ملاقات ۔ ۔۔ شہ سرخیاں:

بدھ 3جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی جریدے” الشرق الاوسط“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں 

٭ شاہ سلمان سے قطیف کے جج محمد الجیرانی کے رشتہ داروں کی ملاقات، خادم حرمین شریفین نے دہشتگردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے الجیرانی کے اعزہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا
٭ ایران میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ، گرفتاریاں،خامنہ ای نے ”دشمنوں “ کو مظاہروں کا ذمہ دار قرار دیدیا، پاسداران انقلاب نے مداخلت کا عندیہ دیدیا، امریکہ نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، ٹرمپ نے ایرانی نظام کو بدعنوان اور وحشی قرار دیدیا
٭ غوطة دمشق میں محلے کے محلے قبرستانوں میں تبدیل،بشار الاسد کی بمباری اور ناکہ بندی سے زندہ مردوں میں تبدیل
٭ بغداد اوراربیل کے درمیان مفاہمت نظر آنے لگی، اختلافات کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی کی تشکیل
٭ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کردی، 2016ءسے بند ہاٹ لائن بحال کرنے کی تجویز
٭ لبنانی صدر مشال عون اور اسپیکر نبیل بری کے اختلافات کو قابو کرنے کیلئے خصوصی مہم شروع، لبنانی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
٭ سعودی حصص عالمی اعشاریوں کے دروازے پر
٭ سرحدی علاقوں میں داعش کے گروہو ں کے تعاقب کیلئے عراق او رامریکہ کے درمیان رابطہ جات
٭ حوثیوں کے 3 کمانڈر مارے گئے، یمن کی سرکاری فوج کی الحدیدہ کی جانب پیشقدمی
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: