Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلول:سب ڈویژنل آفیسر نے 6افراد کا قتل کرکے سنسنی پھیلا دی

پلول۔۔۔۔۔دارالحکومت دہلی سے متصل ہریانہ کے پلول میں مختلف مقامات پر 6افراد کے قتل سے خوف و ہراس پھیل گیا۔۔پہلا قتل پلول اسپتال میں مریضہ کا ہوا۔ اسکے بعدآگرہ روڈ اور ٹاورگیٹ کے درمیان مزید 4قتل ہوئے۔ آخر میں ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیاگیا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور جائے واردات کے ارد گرد کے سی سی ٹی وی کی فوٹیج کی مدد سے قاتل کی تلاش میں مصروف ہوگئی اور رسولپور چوک سے لوہے کےراڈ کے ساتھ قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے پولیس پر بھی حملہ کیا جس میں متعدد اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ پلول پولیس کے مطابق گرفتارقاتل کی شناخت نریش دھنکڑ کے طورپر ہوئی جو بھیوانی میں زرعی ڈپٹی ڈائریکٹر دفتر میں سب ڈویژنل آفیسر ( ایس ڈی او) کے عہدے پر تعینات تھا۔

شیئر: