رائے بریلی۔۔۔۔۔کانپور ،اونچا ہار جانے والے ریلوے لائن میں تقریباً 5انچ دراڑیں پڑی ہونے کے باوجود2ٹرینیں پٹری سے گزرگئیں اور حادثے سے بال بال بچ گئیں۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ٹوٹی ہوئی پٹری سے ٹرینوں کا گزرجاناحیرتناک ہے۔ کانپور اونچا ہار پسنجر اورالہ آباد انٹر سٹی کے گزرجانے کے بعد علاقے کے لوگوں نے محکمہ ریلوے کو ٹوٹی ہوئی پٹری کی اطلاع دی۔گھنے کہرے اور دھند کے باعث پٹریوں کی نگرانی کرنیوالی ٹیم اس طرف نہیں آئی ۔گاؤں والوں کی اطلاع پر علاقے میں تعینات ریلوے ملازمین موقع پر پہنچ گئے اور پٹری کی مرمت کرکے ٹرین کی آمدورفت بحال کردی۔ پٹری ٹوٹنے کی وجہ درجہ حرارت میں کمی بتائی گئی ۔