Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائنسدانوں نے مختصر المدت برفانی عہد کی آمد کی نوید سنادی

نارتھمبریا....  برطانوی سائنسدانوں نے موجودہ شمسی طرز عمل کے پیش نظر یہ انکشاف کیا ہے کہ دنیا بالخصوص برطانیہ جلد ہی مختصر المدت برفیلے عہد کی لپیٹ میں آسکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو ماحولیاتی اعتبار سے دنیا گلوبل وارمنگ کے جس مرحلے سے گزر رہی ہے وہ مرحلہ بالکل الٹ جائیگا۔یعنی بڑھتی ہوئی گرمی ختم ہوجائیگی اورپھر برف اور سردی کا دور دورہ ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختصر المدت برفیلے عہد کے دوران  خطرناک قسم کے  برفیلے طوفان بھی اٹھیں گے او رساحلوں کی حالت دگرگوں ہوجائیگی۔ اس قسم کے حالات میں یہ بھی ممکن ہے کہ برطانیہ کے سارے دریا منجمد ہوجائیں اور انکا یہ انجماد کئی مہینوں پر محیط ہو۔ سڑکوں پر چلنا پھرنا برف کی وجہ سے مشکل ہوجائیگا۔ صنعتیں ٹھپ پڑ جائیں گی۔ ضروریات زندگی کا حصول اور فراہمی دونوں میں خلل پڑیگا۔ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد حد سے زیادہ بڑھ جائیگی۔ بجلی یا تو بار بار فیل ہوگی یا بالکل منقطع ہوکر رہ جائیگی۔ واضح ہو کہ سترہویں صدی سے 19ویں صدی کے درمیان جوتاریخی برفیلا عہد آیا تھا اس میں درجہ حرارت  اوسطاً 2ڈگری کم ہوگیا تھا۔ نتیجہ یہ ہوا تھا کہ دریائے ٹیمز بار بار منجمد ہورہا تھا اور اس کے انجماد کی تعداد 7بار تھی۔ لندن میں کاروبار کا بھی نام و نشان ختم ہوچکا تھا۔ ہزاروں افراد و لاکھوں جانور  نیست و نابود ہوگئے۔ سردی کی شدت اتنی تھی کہ درخت بھی ٹکڑے ہوکر بکھر رہے تھے۔ یہ تحقیقی رپورٹ نارتھمبریا یونیورسٹی  کے شعبہ ریاضی کی سربراہ پروفیسر زاکووا ہیں جبکہ دوسرے برطانوی اور روسی سائنسدانوں نے اسی قسم کی پیشگوئی کی ہے۔

شیئر: