Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاملہ بیوی کو کرنٹ لگا کر ہلاک کرنیکا منصوبہ ناکام

  فلوریڈا ....  یہاں رہنے والے 32سالہ مائیکل اسکاٹ ولسن کی ساری چالاکی اس وقت دھری کی دھری رہ گئی جب پولیس حکام نے یہ پتہ چلا لیا کہ اس شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو ہلاک کرنے کیلئے کیسی انوکھی چال چلی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اس نے دروازے کو الیکٹرک وائر سے خفیہ طور پر منسلک کردیا تھا تاکہ اس سے گزرتے وقت اسکی بیوی کو کرنٹ لگ جائے اور وہ ہلاک ہوجائے اور اس طرح وہ اسکے بیمے کی رقم حاصل کرلے۔ دروازے کے چوکھٹے میں بجلی دوڑانے کیلئے اس نے خاص قسم کی بیٹری کا استعمال کیا تھا۔ ولسن کے سسر کو اپنے داماد کی حرکات مشتبہ نظر آئیں تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دیدی تھی مگر اس دوران اس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خاتون سے اپنے رشتے کے بارے میں فیس بک اکاؤنٹ تبدیل کرکے رکھ دیا تھا۔ پولیس  کا کہناہے کہ اس نے جو حرکت کی تھی اس کے نتیجے میں بیوی کے علاوہ دیگر لوگ بھی کسی سنگین صورتحال سے دوچار ہوسکتے تھے۔ یہ رپورٹ ڈے ٹونا بیچ نیوز میں شائع ہوئی ہے۔ سردست ملزم کو ڈیڑھ لاکھ پونڈ کے ذاتی مچلکے پر رہا کیا گیا ہے جبکہ معاملے کی چھان بین جاری ہے۔

شیئر: