وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی برطرف
کوئٹہ .... وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کو برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔بدھ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلا مےے کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا ءاللہ زہری کی ایڈ وائس پر سرفراز بگٹی کو وزارت سے بر طرف کردیا گیا ہے انکی بر طرفی کا نو ٹےفکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنےٹ سیکشن نے جاری کیا۔ دریں اثناءسابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے گورنر بلوچستان کے نام لکھے گئے استعفیٰ کا متن میں کہا گیا ہے کہ میراضمیر مو جودہ حکومت جوتنازعات کا شکار ہوکر بلوچستان کے عوام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے میں کام کر نے کی اجازت نہیں دیتا۔ وہ صوبائی وزیر برائے داخلہ و قبائلی امور ،جےل خانہ جات اور پی ڈی ایم سے استعفیٰ دےتے ہیں دریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی پرنس احمد علی نے بھی اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوا دیا۔ جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے لئے پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔