اسلام آباد....سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف بدعنوانی ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر آج تک نہیں ملی۔ روزانہ احتساب عدالت میں پیش ہونے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب مقدمات میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہناتھا کہ عمران نے خود لاکھوں پونڈ کا اعتراف کیا لیکن پتہ نہیں انہوں نے یہ پیسہ کہاں سے حاصل کیا۔