Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خفیہ کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت افشاءکردونگا، نوازشریف

اسلام آباد.... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو سارے ثبوت قوم کے سامنے رکھ دونگا۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ شہید لیاقت علیخان سے لیکر آج تک ایک بھی وزیراعظم اپنی میعاد پوری نہیں کرسکا۔ نااہلیوں ، ٹیلیفون کالز، خفیہ رابطوں اور غیر قانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کے ہاتھ پاﺅں نہ باندھے جائےں۔ کسی لاڈلے کے لئے نئی ڈیل اور ڈھیل کا انتظام نہ کیا جائے۔ جھوٹ، الزام ، دھرنوں اور بہتانوں کی سیاست کرنے والے کو تھپکی دیکر قوم پر مسلط کرنے کے منصوبے نہ بنائے جائیں۔ ملک کی تقدیر منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن سے جڑی ہے۔ ہر جماعت کو آزادی کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔ جمہوریت کو اصل شکل میں پھلنے پھولنے اور چلنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ یہ کسی ڈکٹیٹر کی حکومت نہیں کہ ایک فون کال پر ڈھیر ہوجائے۔ عوامی حکومت دھمکیوں کی پروا نہیں کرتی۔ 
 

شیئر: