Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلند آواز میں موسیقی سے منع کرنے پر ہندو انتہا پسندو ں نے مسلمان کو مار ڈالا

      رانچی - - - - -مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں سال نو کے موقع پر مبینہ طور پر اونچی آواز میں موسیقی بجانے سے منع کرنے پر ایک مسلمان کو مار مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت رانچی کے قریب مندار قصبے میں پیش آیا۔منگل کو لوگوں نے اس قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے احتجاج کرتے ہوئے ایک قومی شاہراہ بھی بلاک کردی تاہم پولیس کی جانب سے راستہ کھلوا دیا گیا۔ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان قیام امن کیلئے اضافی نفری بھی علاقے میں تعینات کی گئی ہے۔ہلاک کیے جانے والے 19 وسیم انصاری پونے میں مزدوری کرتے تھے اور2 روز قبل اپنے گاؤں واپس آئے تھے۔ایک سینیئر پولیس اہلکار نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک گروہ نئے سال کا جشن منانے کیلئے اونچی آواز میں موسیقی بجا رہا تھا۔پولیس اہلکار کے مطابق وسیم انصاری اور ان کے 21 دوست اس گروہ کے پاس گئے اور انھیں بلند آواز میں موسیقی بند کرنے کا کہا۔ اس پر تنازع شروع ہوگیا اور وسیم پر اس گروہ نے حملہ کر دیا۔

شیئر: