نئی دہلی۔۔۔۔۔۔لوک سبھا میں کانگریس رہنما ملیکاارجن کھڑگے نے مہاراشٹر کے حالیہ پرتشد د واقعہ کا ہندو تنظیم آر ایس ایس کو ذمہ دار قرار دیا۔
مہاراشٹر کے 18اضلاع میں نسلی فسادات پر لوک سبھا میںحزب اختلاف نے حکومت کے خلاف ہنگامہ برپا کردیاجس کے بعد اسپیکر سمترا مہاجن نے
کارروائی معطل کر دی تاہم 12بجکر 45پر کارروائی دوبارہ شروع ہوئی ۔مہاراشٹر میں دلتوں کے احتجاج کا اثر اب دارالحکومت دہلی اورگجرات میں بھی دکھائی دینے لگا ہے۔
دہلی میں واقع مہاراشٹرایوان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مستعد ہے۔مہاراشٹرمیں ہڑتال کے اعلان کے بعد
اورنگ آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔جبکہ تھانے میں 4جنوری تک دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔تشدد بھڑکنے کے بعد دلتوں کی کئی
تنظیموں نے پورے مہاراشٹر میں بند کا اعلان کر دیا تھا۔ آج بند کے دوران عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی مختلف مقامات پر بس سروس پوری طرح متاثر نظر آ رہی ہیں۔