Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگال میں گھر بنانے کیلئے ملیں گے5لاکھ روپے

کولکتہ۔۔۔۔۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ’’بنگالار باری‘‘اسکیم کے تحت گھر بنانے کیلئے 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ مشرقی بردوان ضلع میں ماٹی تیرتھ میں ماٹی میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 29جنوری کو کولکتہ کے انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پروگرام میں 5لاکھ افراد کو مکان کی دستاویز ات سپرد کی جائیں گی۔اسکے علاوہ 3 لاکھ افراد کو ’’گیتانجلی ‘‘اسکیم کے تحت گھر بنانے کیلئے رقم دی جائیگی۔ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مشرقی اور مغربی بردوان میں 4.4لاکھ پبلک ٹوائلٹس تعمیر کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 72ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے کسان غلہ کی پیداوار میں اضافہ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

شیئر: