میں نے کہہ دیا ، ناک نہیں کٹوا سکتی ،ودیا بالن
ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن نے ایک ٹی وی شو میں اپنے فلمی کریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں انکشاف کیا کہ انہیں فلمی کریئر کے آغاز میں دیگر اداکاروں کی طرح کئی بار نظر انداز کیا گیاجبکہ ایک بار انہیں اپنی ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔ٹاک شو میں خاتون میزبان پرینکا سنہا جھا سے بات کرتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ جب فلمی شروع میں ان کی فلمیں فلاپ ہوئیں تو وہ بہت مایوس ہوئیں اوریہاں تک کہ وہ رو پڑیں لیکن بعد ازاں اہل خانہ کے سمجھانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ شروعات میں تو امیتابھ بچن اور مادھوری دکشت جیسی اداکاراﺅں کی فلمیں بھی فلاپ ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ جب انہیں فلم ’پرینیتا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا تو پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے انہیں ناک کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔ یہ بات سن کر حیرانی ہوئی اور وہ کافی دیر تک خاموش رہیںلیکن بعد میں انہوں نے فلم ڈائریکٹر پردیپ سرکار سے کہہ دیا کہ وہ اداکارہ بننے کے لئے اپنی ناک نہیں کٹوا سکتیں۔