ہندوستانی اداکار دلجیت سنگھ کا ہالی وڈ اداکارہ گیل گیڈٹ کے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر ایک دلچسپ تبصرہ سامنے آیاہے۔ ہالی وڈ اداکارہ نے اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر دلجیت نے لکھا' کڑی پنجابن لگ رہی ہو'۔ اس جملے کو جہاں گیل گیڈٹ نے پسند کیا وہیں اسے انٹرنیٹ پر بے حد مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔اداکارہ گیل گیڈٹ مشہور ہالی وڈ فلم سیریز' ونڈروومن ' کی مشہور اداکارہ ہیں جبکہ اداکار دلجیت سنگھ کا شمار ہندوستان کے معروف پنجابی اداکاروں میں ہوتا ہے۔