شوبز میں فیصل قریشی کی ربع صدی مکمل
اداکار فیصل قریشی نے شوبز میں ربع صدی مکمل کر لی ۔انہیں بے شمار دوستوں نے مبارکباد دی۔ فیصل قریشی 1973 میں پیدا ہوئے ۔ان کی والدہ افشاں قریشی بھی ملک کی مشہور اداکارہ ہیں ۔ فیصل قریشی نے چائلڈ اسٹار کے طور پرکریئرکاآغاز کیا ۔ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا لیکن زیادہ کامیاب نہ ہوسکے جسکے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کردیا ۔ فیصل قریشی نے اداکاری کے علاوہ میزبانی اورٹی وی پروڈکشن میں بھی نام کمایا۔