پرینکا کی فلم میں کام کرنے سے اداکاراﺅں کا انکار
پرینکا چوپڑا جانوروں سے بھی بے حد محبت کرتی ہیں۔ یہ جذبہ انہیں دیگر اداکاراو¿ں سے منفرد بناتا ہے۔انہوں نے حیوانات کے حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے فلمیں بنانے کا سوچ رہی ہیں تاہم اس حوالے سے افسوس ناک خبر یہ ہے کہ پرینکا چوپڑا کی اس موضوع پر بنائی جانے والی فلم میں نامور اداکارائیں کام کرنے کے لئے تیار نہیں۔اطلاع کے مطابق بچوں اور آوارہ کتوں کے حوالے سے بنائی جانے والی پرینکا کی ایک فلم میں ہندوستان کی کئی اداکاراﺅں نے کام کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد انہوں نے عالیہ بھٹ سے بات کی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ عالیہ بھٹ، پرینکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لئے راضی ہوجائیں گی مگر فی الحال انہوں نے اس حوالے سے رضامندی ظاہر نہیں کی۔ذرائع کے مطابق اداکاراﺅں نے پرینکا کی فلم میں کام کرنے سے اس لئے انکار کیا کیونکہ فلم میں ان کے محض 5 سے 6 سین تھے۔ پرینکا چوپڑا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہالی وڈ میں بڑی اداکارائیں بھی ایسے منصوبوں میں رضاکارانہ طور پر بھی کام کرنے سے گریز نہیں کرتیں۔