پاکستانی ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کا ہونے والا شوہر ان کے خوابوں کی مکمل تعبیر ہے ، ارسلان نہ صرف تعلیمیافتہ اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ وہ انسان کی عزت کرنا اور اس کا خیال رکھنا بھی جانتے ہیں۔صبا قمر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ شوبز میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ اپنے شوہر کی مرضی اور خوشی کریں گی ۔اگر ان کے شوہر نے اجازت نہ دی تو وہ شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر کے خاتون خانہ کی طرح زندگی گزار دیں گی۔یاد رہے کہ صبا قمر کے ہونے والے شوہر ارسلان معروف اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ہیں ۔ صبا فیصل نے اپنے بیٹے کی شادی اور دوستوں کو اپنی ہونیوالی بہو سے ملوانے کے لئے گھر پرپارٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کے دوستوں اور اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔